العزیزیہ ریفرنس 2 دن نہیں چلے گا، عمران خان جیل میں نواز شریف آزاد یہ اللہ کا انصاف ہے: رانا ثناء 

العزیزیہ ریفرنس 2 دن نہیں چلے گا، عمران خان جیل میں نواز شریف آزاد یہ اللہ کا انصاف ہے: رانا ثناء 

لاہور : سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 7 سال بعد ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں انصاف ملا ہے، اللہ نے انھیں سرخرو کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاون میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے آج پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز سے متعلق لائحہ عمل طے کر لیا ہے جس کے مطابق میاں نواز شریف ہر ڈویژن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہر اُمیدوار سے خود ملاقات کریں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہر ڈویژن کی میٹنگ کے بعد پارٹی اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا کریں گے۔ العزیزیہ ریفرنس فراڈ ہے جس میں جج ملک ارشد مرحوم کیخلاف فیصلہ آ چکا ہے، العزیزیہ کا فیصلہ برقرار نہیں رہنا چاہیئے، ازخود نوٹس کے تحت العزیزیہ رہفرنس مکمل ختم ہو جانا چاہیئے۔

اُن کا عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے، جس فیصلے کے تحت نواز شریف کو پارٹی صدارت سے الگ کیا گیا آج وہی فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی کے آڑے آ رہا ہے، یہ اللہ کا انصاف ہے۔

میاں نواز شریف سے متعلق مُلک کی عدالتوں میں قائم مقدمات سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’ماضی میں نواز شریف کے خلاف غلط فیصلے کیے گئے تھے جو عدلیہ کے ماتھے پر داغ ہیں، ان فیصلوں کو جتنی جلدی ختم کر دیا جائے، وہ عدلیہ کے لیے باعث عزت ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں العزیزیہ کیس 2 دن میں ختم ہو جائے گا۔ عدالتوں نے فیصلہ قانون کے مطابق کرنا ہے اور عدالتی تشریح کے مطابق نہیں کرنا، 62 ون ایف کے تحت عدالتی تشریح کے بعد پارلیمان نیا قانون بنا چکی جس کو کہیں چیلنج نہیں کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں