خواجہ حارث کی علیحدگی،نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی

خواجہ حارث کی علیحدگی،نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی
کیپشن: مشورہ کرکے بتاتا ہوں ، نیا وکیل کرنا ہے ، یا خواجہ حارث مان جاتے ہیں،نواز شریف۔۔۔فائل فوٹؤ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت خواجہ حارث کے وکالت نامہ واپس لینے کی وجہ سے کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محاذ کا نعرہ لگانے والوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں تھا، نواز شریف

ذرائع کے مطابق نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت آج جہاں وکیل صفائی خواجہ حارث نے پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءپر جرح جاری رکھنی تھی، تاہم خواجہ حارث کی جانب سے وکالت نامہ واپس لینے کی وجہ سے کیس بظاہر تعطل کا شکار نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جاتی امراءوالے ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے اپنا مذاق نہ بنوائیں، چوہدری نثار

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔خواجہ حارث کے کیس سے علیحدہ ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف کو کہا کہ آپ کس کو نیا وکیل کریں گے یا خواجہ صاحب کو ہی منا لیں۔جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ مشورہ کرکے بتاتا ہوں ، نیا وکیل کرنا ہے ، یا خواجہ حارث مان جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:جاوید ہاشمی نے الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کر لی

خوا جہ حارث کی جانب سے 200 صفات پر مشتمل درخواست دائر کی گئی جس کے بعد کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ مذکورہ کیس کی 4 جون کو ہونے والی گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءپر جرح 11 جون تک موخر کردی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں