ویزے کا مسئلہ حل نہیں ہوا، 19 گھنٹے سے روسی ایئر پورٹ پر موجود ہوں: فخر عالم

ویزے کا مسئلہ حل نہیں ہوا، 19 گھنٹے سے روسی ایئر پورٹ پر موجود ہوں: فخر عالم
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: معروف آرٹسٹ فخرعالم نے کہا ہے کہ ویزے سے متعلق خوشخبریاں تو مل رہی ہیں، لیکن مسئلہ حل نہیں ہو , یہ بات مشن پروازپر جانے والے پاکستانی فن کار نے اپنے آڈیو پیغام میں کہی.

فخر عالم کا کہنا تھا کہ میرے ویزے کا معاملہ جوں کا توں ہے، ایئر پورٹ پر 19 گھنٹےسے موجود ہوں. اب مجھے کمرے سے نکال کر باہر کرسیوں پر بٹھا دیا گیا ہے.انھوں نے اپنی مشکلات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایئر پورٹ کا عملہ بھی چلا گیا ہے، مجھ پر دو پہرے دار بٹھا دیے گئے ہیں.

فخر عالم نے مزید کہا کہ انھیں دوست پاکستان سے یہ‌خبر تو دے رہے ہیں کہ ویزا مل گیا، مگر  ویزےکا نہ تو مجھے پتا ہے، نہ ہی کسی نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو  ایسی کوئی اطلاع دی ہے.

واضح رہے کہ پاکستانی فنکار فخر عالم دنیا کا چکر لگانے کے لئے’’مشن پرواز‘‘ پر ہیں، ان کا ویزا 28 تاریخ کو ختم ہورہا تھا، انھیں روسی ایئرپورٹ پر پہنچنے میں کچھ تاخیر ہوئی، تو ویزا ختم ہونے پر روسی ایئرپورٹ پر انھیں نظربند کردیا گیا , فخر عالم نے کہا کہ مشن مکمل کرنے کے لئےروس کی حدود سے گزرنا ضروری ہے، وہ یہاں پہنچ کر اپنا مشن ختم کرنا نہیں چاہتے.

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ کل تک فخرعالم کےویزےکامعاملہ حل ہوجائےگا۔  عمران اسماعیل نے امید ظاہر کی کہ کل صبح تک فخرعالم اپنےمشن پروازپرروانہ ہوجائیں گے، انھیں مشن پروازمیں کوئی رکاوٹ نہیں آئےگی۔