کابل: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی شکست پر طالبان رہنما انس حقانی نے اپنے ردعمل میں ایک شعر لکھا ہے جس میں سبق بھی ہے.
انس حقانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر لکھا ہے کہ گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں وہ طفل کیا گرے گا جو گٹھنوں کے بل چلے۔ انہوں نے اس طرح اپنی ٹیم کو حوصلہ بھی دیا ہے۔
گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں
— Anas Haqqani(انس حقاني) (@AnasHaqqani313) October 29, 2021
وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے#افغانستان
دوسری جانب پاکستان کی جیت پر افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹ کی ہے جس میں گرین شرٹس کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔
Afghanistan lost to Pakistan by 5-wicket and concluded the match in the 19th over.
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) October 29, 2021
Congratulation @TheRealPCB
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ پاکستان نے اس طرح جیت کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی ہے۔