نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد : نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

تفصیلات  کے مطابق یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے، جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 8 روپےتک اضافے کا امکان ہے۔  اس وقت 1 لیٹر پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے ہے، جبکہ 1 لیٹر ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے ہے۔

 ذرائع کے مطابق  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات 26 اکتوبر تک ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ وزارتِ خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی ۔