مافیا ایک بار پھر جیت گیا ،روپے کی اڑان رک گئی، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ

مافیا ایک بار پھر جیت گیا ،روپے کی اڑان رک گئی، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں33 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280. روپے 90پر ٹریڈ کررہا ہے۔ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر280.57 روپے پر بند ہوا تھا۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں  1 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر281 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 282 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ 

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 288 پوائنٹس اضافہ  ہو گیا ۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 51 ہزار 167 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں