ملائیکہ اروڑاکی دبئی میں سکائی ڈائیونگ کی ویڈیو وائرل

ملائیکہ اروڑاکی دبئی میں سکائی ڈائیونگ کی ویڈیو وائرل

دبئی : بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی دبئی میں سکائی ڈائیونگ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔  ملائیکہ اروڑا  نے اپنی سالگرہ کوسکائی ڈائیونگ کرکے یادگار بنادیا ہے۔ملائیکہ اروڑا 48 برس کی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے دبئی کو منتخب کیااوروہاں پر اپنا شوق پورا کرنے کے لیے سکائی ڈائیونگ کی۔

اس کی ویڈیو اداکارہ نے انسٹا گرام پر بھی شیئر کی اس پر ان کے پرستاروں نے مختلف کمنٹس دیے۔ اس  بارے میں ملائیکہ اروڑا نے کہاکہ مجھے خوشی ہےکہ میں نے اپنی 48 ویں سالگرہ کویادگاربنادیا۔

میں نے سکائی ڈائیونگ کرکے اپنی سالگرہ کو یادگاربنایا۔ ان کاکہنا تھا کہ بلندی سے چھلانگ لگانے کے عمل کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ملائیکہ اروڑا نے  اپنی سالگرہ کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں  اس میں وہ  شیشے سے باہر کی دنیا کو دیکھ رہی ہیں اور اس پر ہیپی برتھ ڈے لکھا ہوا ہے۔

ملائیکہ کی سکائی ڈائیونگ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں 

https://www.instagram.com/reel/CzAqVKwNyJb/?utm_source=ig_embed&ig_rid=e68c0c46-2263-4925-bdb4-69f379975730

مصنف کے بارے میں