افغانستان کی تیسری کامیا بی، سری لنکا کوبھی شکست دے دی

 افغانستان کی تیسری کامیا بی، سری لنکا کوبھی شکست دے دی

پونے:افغانستان نے ورلڈ کپ میں  تیسری کامیا بی حاصل کرلی  ، افغانستان نے  سری لنکا کوبھی شکست دے دی۔ ورلڈکپ کے 30ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ افغانستان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔ 

افغانستان نے  سری لنکا کا دیا گیا 242 رنز کاٹارگٹ  46ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ افغانستان کی طرف سے ٹارگٹ کو چیز کرتے ہوئے  رحمت اللہ گرباز نے صفر، ا براہیم زردان نے 39، رحمت شاہ نے 62  سکو ربنائے اور پویلین لوٹے۔  حشمت اللہ شاہدی نے 58، عظمت عمرزئی نے 73  سکور بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔ سری لنکا کی طر ف سےدلشن مدھوشنکانے دو،کسن راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔   

 سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز  اوپننگ بیٹر  پتھم نسانکا اور  دیموتھ کرونارتنے نے کیا لیکن یہ اوپننگ جوڑی افغانستان کے بولروں کے سامنے اپنی  ٹیم کو زیادہ اچھا آغاز فراہم نہ کرسکی۔ پانچویں اوور میں  دیموتھ کرونارتنے فضل حق فاروقی کی گیند پر  15 رن بناکر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد پتھم نسانکا 60 گیندوں پر  46 رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔

 سری لنکا کی تیسری وکٹ مجیب الرحمان کے حصے میں آئی جب انہوں نے  39 رنز  پر کپتان کوشل مینڈیس کو واپسی کی راہ دکھائی اس کے بعد  مجیب نے ہی سدیرا سماراوکرما کو صرف 4 رن پر  ایل بی ڈبلیو کردیا۔ان کے علاوہ چیریتھ اسالنکا نے 22 اور اینجلیو میتھیوز نے 23 رن کی اننگز کھیلی۔سری لنکا کی ٹیم 49.3 اوور میں 241 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ  فضل حق فاروقی نے 34 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مصنف کے بارے میں