Get Alerts

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025-2026 کے لیے مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025-2026 کے لیے مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا

لاہور :  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-2026 کے سیزن کے لیے مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق، اس سال 157 کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں، جو کہ پچھلے سیزن کی تعداد 131 سے کہیں زیادہ ہیں۔

کنٹریکٹس کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہوگی، اور اس میں کھلاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 157 کر دیا گیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اس سال کنٹریکٹس کی تعداد اور کیٹیگریز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس بار چار مختلف کیٹیگریز رکھی گئی ہیں، جن میں کیٹیگری ایک میں 30، کیٹیگری دو میں 55، کیٹیگری تین میں 51 اور کیٹیگری چار میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ان کنٹریکٹس کا تعین کھلاڑیوں کی پچھلے سیزن کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، تاکہ وہ کھلاڑی جو بہترین پرفارمنس دیتے ہیں، انہیں مناسب انعام دیا جا سکے۔

ٹیگز: