پشاور:خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی ایک جامع فہرست تیار کر کے وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق فہرست میں 1,349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں۔ ان میں سے 59 دہشت گردوں کی گرفتاری پر انعام کے طور پر سر کی قیمت ایک کروڑ سے تین کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس فہرست کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیوں کو تیز کرنا اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔