Get Alerts

لاہور جنرل ہسپتال: مردہ خانے میں بدعنوانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، خواتین کا پوسٹمارٹم غیر تربیت یافتہ اور مرد عملہ کرنے لگا

لاہور جنرل ہسپتال: مردہ خانے میں بدعنوانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، خواتین کا پوسٹمارٹم غیر تربیت یافتہ اور مرد عملہ کرنے لگا

لاہور : لاہور کے جنرل ہسپتال میں بدعنوانی، بدنظمی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

نمائندہ نیو نیوزشاہدرضوی  کی رپورٹ کے مطابق، جنرل ہسپتال کے مردہ خانے میں خواتین کے پوسٹمارٹم اب غیر تربیت یافتہ اور مرد عملے کے ذریعے کیے جا رہے ہیں۔
نیو نیوز نے ہسپتال کے مردہ خانے میں غیر تربیت یافتہ عملے کی پوسٹمارٹم کرتے ہوئے فوٹیج حاصل کر لی ۔

موصولہ فوٹیج  کے مطابق  ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں ہیلپر خاتون کا پوسٹ مارٹم کر رہا ہے، جبکہ لاش پر ٹانکے لگانے والا شخص نہ ڈاکٹر ہے اور نہ ہی جنرل ہسپتال کا ملازم۔ یہ دونوں عمل قانونی اور طبی طور پر غیر مجاز ہیں۔

 حساس پوسٹمارٹم کے عمل کے لیے غیر متعلقہ افراد کو بھی خواتین کی لاشوں کا معائنہ کرنے پر مامور کیا گیا۔

ٹیگز: