مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف زخمی ہوگئے

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف زخمی ہوگئے

 لاہور :مسلم لیگ ن کے صدر   شہبازشریف  گھر میں سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئے  جس کے بعد انہوں نے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ 

خاندانی ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف اپنے ہی گھر میں سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئے ہیں ۔ ان کے ٹخنے پر چوٹ آئی ہے۔ ڈاکٹروں نے شہبازشریف  کو دو ہفتے  آرام کا مشورہ دے دیا ۔ 

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کے طبی معالجین نے طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ شہباز شریف باعث وہ ایک مرتبہ پھر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے  کے باعث تمام سیاسی سرگرمیوں معطل کر دی ہیں جس کے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ صدر ن لیگ شہباز شریف کل سیڑھیوں سے گرے ہیں۔ڈاکٹر نے انہیں آرام اور فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔ 

 قبل ازیں نومبر 2020 میں جب شہباز شریف نیب کی حراست میں تھے تب بھی انہیں کمر کی شدید تکلیف ہوئی تھی اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو جان بوجھ کر بکتر بند گاڑی میں لایاگیا جس سے ان کی کمر میں تکلیف ہوگئی۔