پاکستانی میوزک پروڈیوسر شریف اعوان نے' گلوبل میوزک ایوارڈز' میں تین ایوارڈ جیت لیے

پاکستانی میوزک پروڈیوسر شریف اعوان نے' گلوبل میوزک ایوارڈز' میں تین ایوارڈ جیت لیے
سورس: File

کیلیفورنیا : پاکستانی میوزک پروڈیوسر شریف اعوان نے کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والے گلوبل میوزک ایوارڈز میں ’میوزک اِن کووڈ ٹائمز‘ کے عنوان سے البم میں اپنی غیر معمولی پروڈکشن کے لیے تین ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔

پاکستانی میوزک پروڈیوسر شریف اعوان کے غیر معمولی اور منفرد کام کی وجہ سے گلوبل میوزک ایوارڈ نے انہیں ایوارڈ سے نوازا ہے۔

 تہذیب فاؤنڈیشن کے تحت تیار کیا گیا  گانا 'میوزک اِن کووڈ ٹائمز' نے گلوبل میوزک ایوارڈ نے سب سے زیادہ کیٹیگریز میں تین ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

'میوزک اِن کووڈ ٹائمز'  کو گلوبل میوزک ایوارڈ کی جانب سے کری ایٹوو/ اوریجنیلٹی (Creativity/Originality) کی کیٹیگری، بہترین البم (Best Album) ، اور بہترین پروڈیوسر کی کیٹیگری میں ایوارڈ ملا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں کہ تہذیب فاؤنڈیشن کے پروجیکٹس کو عالمی سطح پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہو۔  2016 کے گلوبل میوزک ایوارڈ میں 'انڈس راگ - بیونڈ بارڈرز'نے  طلائی تمغہ حاصل کیا تھا، یہ البم 2016 کے بہترین 10 البمز کی فہرست میں شمار تھا۔

اس کے علاوہ 'انڈس راگ - بیونڈ بارڈرز' نے 2015 میں گریمی ایوارڈ کے لیے پہلی بار نامزد ہوئی تھی۔

حال ہی میں تین ایوارڈز حاصل کرنے پر شریف اعوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جگہ موسیقی کی جیت ہر جگہ موسیقی کی جیت ہوتی ہے، میں پاکستان، بھارت، جرمنی اور برطانیہ کے تمام فنکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں اس البم کو بنانے کے لیے تعاون کیا۔

واضح رہے کہ گلوبل میوزک ایوارڈز منفرد میوزک اسٹائل (جیسا کہ کلاسیکل، فیوژن، فوک موسیقی) کو پہچان دینے کے لیے جانا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں