اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 8 روپے کمی سے پٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 77 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جبکہ مٹی کا تیل 7 روپے 53 پیسے سستا ہوا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات بجے سے پندرہ اکتوبر تک ہوگا۔وزیر اعظم کی ہدایت کی روشنی میں وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔