واشنگٹن :اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ٹیلی فون پر دوحہ حملے پر معذرت کی، جس میں ایک قطری فوجی شہید ہوا تھا۔ یہ گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں سہ فریقی کال کے دوران ہوئی۔
تینوں رہنماؤں نے اسرائیل، قطر اور امریکا کے درمیان "سہ فریقی نظام" قائم کرنے پر اتفاق کیا تاکہ باہمی رابطے، ہم آہنگی اور علاقائی سلامتی کو فروغ دیا جا سکے۔
نیتن یاہو نے قطری خودمختاری کی خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مستقبل میں ایسا حملہ نہیں ہوگا۔ قطری وزیراعظم نے اس یقین دہانی کا خیرمقدم کیا اور خطے میں استحکام کے لیے تعاون پر آمادگی ظاہر کی۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا، جس پر عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی تھی۔