Get Alerts

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد:مہنگائی کے مارے عوام کے لیے ایک اور بُری خبر، یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ابتدائی ورکنگ کے مطابق پیٹرول 1.97 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.48 روپے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4.65 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.76 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئل انڈسٹری نے قیمتوں سے متعلق ابتدائی ورکنگ مکمل کر لی ہے، جبکہ اوگرا حتمی سفارشات کل پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا۔

وزارت خزانہ اور پیٹرولیم ڈویژن وزیراعظم شہباز شریف سے منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔ نئی قیمتیں یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک لاگو رہیں گی۔

یاد رہے کہ 15 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی تھی جبکہ ڈیزل 2.78 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

ٹیگز: