Get Alerts

شہر قائد میں آج بارش کی توقع، گرمی کی شدت بھی برقرار رہے گی

شہر قائد میں آج بارش کی توقع، گرمی کی شدت بھی برقرار رہے گی

کراچی :محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج بارش کی پیش گوئی کی ہے، تاہم دن کے وقت گرمی کی شدت میں کمی نہیں آئے گی اور درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش سے ہوا میں نمی بڑھے گی لیکن گرمی کے اثرات برقرار رہیں گے، جس کی وجہ سے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: