Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ، ایوان میں گرما گرمی

وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ، ایوان میں گرما گرمی

اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ پارٹی رہنما نوید قمر نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وزارتیں چاہیے نہ کرسیاں، ہمیں عزت سے بٹھایا جائے تو ہم ساتھ ہیں۔
نوید قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس بیان پر شدید اعتراض کیا جس میں کہا گیا تھا کہ "ہمارا پانی، ہماری مرضی"۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے جملے وفاقی اتحاد کی روح کے منافی ہیں۔

ایوان میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا  اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں۔ یہ محض لفظی جنگ ہے جو سیاست کا حصہ ہوتی ہے، مگر ہمارا اتحاد قائم رہے گا۔
ایوان میں فضا کشیدہ رہی، اور دونوں اطراف سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس ملتوی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ "قومی اسمبلی کا اگلا اجلاس 3 اکتوبر کو ہوگا۔"

ٹیگز: