Get Alerts

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر علامتی "عوامی اسمبلی" کا انعقاد

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر علامتی

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے جاری اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر علامتی "عوامی اسمبلی" کا انعقاد کیا۔

اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، لیکن ایوان میں اُن کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہمارے ساتھ ہونے والے سیاسی جبر کے خلاف ہم واک آؤٹ کرتے ہیں، اور اسی لیے قائمہ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔واک آؤٹ کے بعد سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں سیلاب پر بحث جاری تھی، اور جن علاقوں میں سیلاب آیا، اُن کے نمائندوں کو بات ضرور کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  آپ کا علاقہ زیر آب ہے، آپ کم از کم اپنی بات مکمل کر لیتے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی ارکان نے علامتی اسمبلی لگائی، جس کی صدارت اسد قیصر نے کی۔علامتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا پارلیمان میں ہمارا آئینی اور جمہوری حق چھینا گیا، اسی لیے ہم نے 'عوامی اسمبلی' کا انعقاد کیا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

ٹیگز: