Get Alerts

فرح خان اور دپیکا کے درمیان اختلاف؟ انسٹاگرام اَن فالو کی افواہوں پر فرح خان کا سخت ردعمل

فرح خان اور دپیکا کے درمیان اختلاف؟ انسٹاگرام اَن فالو کی افواہوں پر فرح خان کا سخت ردعمل

ممبئی :حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں میں دعویٰ کیا گیا کہ فلم ساز فرح خان اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا ہے، جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے تو یہاں تک کہا کہ دپیکا کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی فرح خان کو اَن فالو کر دیا ہے۔ افواہوں کے مطابق یہ مبینہ تنازع دپیکا کی حالیہ "آٹھ گھنٹے کی ورک شفٹ" کی پالیسی پر فرح کے طنزیہ تبصروں کے بعد پیدا ہوا۔

تاہم فرح خان نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان افواہوں کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا "کیا بکواس لکھتے ہو! برائے مہربانی کچھ اور کام ڈھونڈ لو!"
اس واضح ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ ذرائع کے مطابق، دپیکا اور فرح خان کے تعلقات آج بھی دوستانہ اور مضبوط ہیں۔ یاد رہے کہ دپیکا کی ڈیبیو فلم "اوم شانتی اوم" فرح خان نے ہی ڈائریکٹ کی تھی، اور بعد میں دونوں نے کامیاب فلم "ہیپی نیو ایئر" میں بھی ساتھ کام کیا۔

جہاں تک "آٹھ گھنٹے ورک شفٹ" کے معاملے کا تعلق ہے، تو فرح خان نے اپنے وی لاگز میں اس پر صرف ہنسی مذاق میں بات کی تھی، جسے کچھ افراد نے سیریس لے لیا۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام اَن فالو کی خبریں محض غلط فہمیاں یا افواہیں ثابت ہوئیں، اور دونوں ستاروں کے درمیان تعلقات میں کسی قسم کی کشیدگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ٹیگز: