Get Alerts

پاکستان کا ’فتح فور‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا ’فتح فور‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی :پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل 'فتح فور' کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'فتح فور' جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اسے زمین سے زمین پر مار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ میزائل میں اعلیٰ معیار کی نیویگیشن اور درستگی کی صلاحیت موجود ہے، جو اسے سٹریٹیجک ڈیفنس میں ایک اہم ہتھیار بناتی ہے۔تجربے کے موقع پر اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینیئرز اور تمام متعلقہ عملے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر نے اس موقع پر کہا کہ یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی خودمختاری اور سائنسی ترقی کی علامت ہے، جو ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ٹیگز: