پاکستان کی سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کی مذمت

پاکستان کی سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کی مذمت

اسلام آباد:پاکستان نے سویڈن کے شہر مالمو اور ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کے مذہبی عقائد کا احترام یقینی بنانا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے ،عالمی امن و خوشحالی کےلئے انتہائی اہم ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام کو بد نام کرنے کےلئے اس طرح کے واقعات میں اضافہ کسی بھی مذہب کی روح کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر مذہبی منافرت کا کوئی جواز نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ دوسروں کے مذہبی عقائد کا احترام یقینی بنانا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور عالمی امن و خوشحالی کے لئے انتہائی اہم ہے۔