اسلام آباد: پاکستان میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور مزید 6 مریض انتقال کر گئے ہیں جبکہ 115 کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 15 ہزار 475 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 115 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر مزید 6 افراد انتقال کر گئے جبکہ 115 مریضوں کی حالت نازک ہے۔