5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 73 افراد ہلاک، 50زخمی

 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 73 افراد ہلاک، 50زخمی
سورس: File

جو ہانسبرگ: جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 73افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جوہانسبرگ میں عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم بحالی کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہناہ ے کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ لگنے کی کیا وجہ ہوئی لیکن انتظامیہ کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ہنگامی خدمات کے حکام کا کہنا ہے کہ جوہانسبرگ کے مرکزی کاروباری ضلع میں ایک پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 73 افراد ہلاک  اور 50 زخمی ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،  متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

fccc0cd3ef2532014549fcf5e4a1633f

جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کے ترجمان کے مطابق علی الا صبح لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سربراہ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے 20 سالہ پروفیشنل کیرئیر میں ایسی خوفناک آتشزدگی نہیں دیکھی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ عمارت بے گھر افراد کی رہائش گاہ تھی جو انہیں لیز پر دی گئی تھی. ان کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں کو عمارت میں امدادی کارروائی کے دوران مشکلات کا سامنا ہے جبکہ امدادی کارکن عمارت کی تمام منزلوں پر آپریشن کر رہے ہیں کیونکہ اندر مزید لوگ بھی پھنسے ہو سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں