فلپائن، دو منزلہ گھر میں  آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک

فلپائن، دو منزلہ گھر میں  آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک

منیلا: فلپائن کے دارالحکومت میں ایک دو منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ رہائشی عمارت کے زیر زمین منزل میں کپڑوں کی پرنٹنگ کی جاتی تھی اور وہیں کپڑوں کا گودام بھی تھا اور مبینہ طور پر آگ اسی میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر میں پھیل گئی۔

ہلاک ہونے والوں میں مالک مکان، اہل خانہ اور ملازمین شامل ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا اور کولنگ کے عمل میں مزید 2 گھنٹے لگ گئے۔ امدادی کاموں کے دوران 16 لاشیں نکالی گئیں اور 3 افراد کو شدید زخمی حالت میں منتقل کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں