منیلا: فلپائن کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ بونڈائی بیچ کے حالیہ حملے کے ملزم ساجد اکرم (50) اور نوید اکرم (24) نومبر میں بھارتی پاسپورٹ کے ذریعے فلپائن پہنچے تھے۔
فلپائن امیگریشن کے ترجمان کے مطابق، باپ اور بیٹے یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن آئے اور 28 نومبر کو واپس روانہ ہوئے۔ آسٹریلوی پولیس ان کے فلپائن کے دورے کے مقصد کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ مقامی حکام کے مطابق دونوں نے وہاں فوجی طرز کی تربیت بھی حاصل کی۔
فلپائن کی وزارت دفاع کے ترجمان آرسینیو اینڈولونگ نے بتایا کہ فلپائن پولیس اس دورے کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ حملہ سے پہلے وہ فلپائن کیوں گئے۔
واضح رہے کہ بھارت اور اسرائیل نے ابتدائی طور پر حملہ آوروں کو پاکستانی قرار دیا تھا، تاہم فلپائن کی تازہ تصدیق سے یہ ثابت ہو گیا کہ ساجد اور نوید اکرم بھارتی شہری ہیں۔ نوید اکرم کے والد بھارتی اور والدہ اطالوی ہیں۔ اس سے قبل ایک پاکستانی شہری شیخ نوید کو بھی غلط طور پر حملہ آور قرار دیا گیا تھا، جسے اس نے خود مسترد کیا تھا۔