بنوں: فوجی قافلےکے قریب خودکش حملہ، پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوگئے

بنوں: فوجی قافلےکے قریب خودکش حملہ، پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوگئے

بنوں:بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی قافلےکے قریب خودکش حملے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق  جانی خیل میں فوجی قافلےکے قریب خودکش حملے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوگئے۔ فوجی قافلے کے قریب موٹرسائیکل  سوار  حملہ آور نے خودکش حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید اور 5 سکیورٹی اہلکار  زخمی بھی ہوئے، شہدامیں ایک جے سی او نائب صوبیدار صنوبر علی بھی شامل ہیں۔

واقعےکے بعد سکیورٹی فورسز  نے علاقےکا محاصرہ کرکے سرچ  آپریشن شروع کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز  دہشت گردی کےخاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایک بیان میں کہا  میں  بنوں ڈویژن میں دہشت گرد حملے میں 9 بہادر سپاہیوں کی شہادت پر افسردہ ہوں۔  دہشت گردی سراسر قابل مذمت ہے ۔
؎

مصنف کے بارے میں