Get Alerts

متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی کے باعث ایشیا کپ میچوں کے اوقات تبدیل

متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی کے باعث ایشیا کپ میچوں کے اوقات تبدیل

دبئی : متحدہ عرب امارات میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی کی وجہ سے ایشیا کپ کے میچوں کے شروع ہونے کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اب میچز ابتدائی شیڈول سے آدھا گھنٹہ بعد شروع ہوں گے، یعنی 19 میں سے 18 میچز شام ساڑھے چھ بجے سے شروع ہوں گے۔

15 ستمبر کو ابوظہبی میں دو میچز ہوں گے، جن میں یو اے ای اور عمان کا واحد ڈے میچ سہ پہر چار بجے شروع ہوگا، جبکہ اسی دن شام کو سری لنکا اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ بھی ہوگا۔

ایشیا کپ کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جائیں گی، جو 20 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران چھ میچز ہوں گے اور فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ 

ٹیگز: