وزیر آباد : پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقے وزیر آباد میں دل سوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کے تین نومولود بچے بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق علاقے میں سیلابی پانی کے باعث آمدورفت معطل ہو چکی ہے، سڑکیں زیرِ آب ہیں اور مقامی اسپتال تک رسائی ممکن نہیں رہی۔ متاثرہ خاتون نے 28 اگست کو نالہ پھلکو کے قریب ایک گاڑی میں بچوں کو جنم دیا تھا، تاہم شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث نہ وہ کسی اسپتال جا سکیں، نہ ہی بروقت طبی عملہ پہنچ سکا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ قریبی ہسپتال مکمل طور پر سیلابی پانی میں گھرا ہوا تھا۔ اگر بروقت مدد پہنچ جاتی تو شاید تینوں بچے آج زندہ ہوتے۔