Get Alerts

جی ٹی اے 6 کی 26 منٹ کی نئی ویڈیو جاری، گیم میں کئی نئے فیچرز شامل

جی ٹی اے 6 کی 26 منٹ کی نئی ویڈیو جاری، گیم میں کئی نئے فیچرز شامل

واشنگٹن : دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو (GTA) کے چھٹے حصے کا انتظار کرنے والے مداحوں کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی۔ راک سٹار گیمز نے GTA 6 کی تقریباً 26 منٹ طویل نئی ویڈیو جاری کردی ہے، جس میں گیم کے گیم پلے، کرداروں اور مختلف سرگرمیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

راک سٹار کی جانب سے جاری کردہ 26 منٹ 48 سیکنڈ کی فوٹیج مکمل طور پر پلے سٹیشن 5 پر ریکارڈ کی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس ویڈیو کو یوٹیوب پر جاری کرنے سے پہلے نیٹ فلکس پر بھی پیش کیا گیا۔

گیم کی کہانی دو مرکزی کرداروں، جیسن ڈووال اور لوشیا کیمینوس کے گرد ترتیب دی گئی ہے۔ دونوں کرداروں کے درمیان تعلق بھی کہانی کا اہم حصہ ہوگا۔ مختلف مشنز کے دوران کھلاڑی جیسن اور لوشیا کے درمیان کردار تبدیل کر سکیں گے، تاہم بعض مشنز ایسے ہوں گے جو صرف مخصوص کردار کے ذریعے مکمل کیے جا سکیں گے۔

نئی فوٹیج میں ایکشن کے کئی دلچسپ مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، جن میں فائرنگ، پولیس سے بچنے کے لیے تیز رفتار کار چیس، ہاتھا پائی اور سلو موشن ایکشن شامل ہیں۔

گیم میں کرداروں کی جسمانی حالت کو بھی کھلاڑی کی سرگرمیوں سے جوڑا گیا ہے۔ ورزش اور دیگر سرگرمیوں کے نتیجے میں جیسن اور لوشیا کی جسمانی ساخت میں تبدیلی آسکے گی، جبکہ تھکن اور مسلسل سرگرمیوں کے اثرات بھی ان کی ظاہری شخصیت میں نمایاں ہوں گے۔

GTA 6 کی کہانی امریکی ریاست فلوریڈا سے متاثر خیالی ریاست لیونائڈا میں پیش کی جائے گی، جہاں مشہور وائس سٹی بھی موجود ہوگا۔

گیم میں مرکزی کہانی کے علاوہ کھلاڑیوں کے لیے متعدد تفریحی اور ایکشن سرگرمیاں بھی شامل کی گئی ہیں، جن میں تیراکی، سکوبا ڈائیونگ، جیٹ اسکی، کیاکنگ، سکائی ڈائیونگ، سٹریٹ ریسنگ، باسکٹ بال، ورزش اور نائٹ کلبز شامل ہیں۔

راک سٹار گیمز کے مطابق GTA 6 کو 19 نومبر 2026 کو پلے سٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز ایکس/ایس کے لیے جاری کیا جائے گا۔ پی سی ورژن کی ریلیز سے متعلق فی الحال کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

ٹیگز: