Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ، ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ، ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوگئے۔ وفاقی وزراء علیم خان، جام کمال اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم 2026-27 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالیں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ٹیگز: