Get Alerts

بادل پھر برسنے کو تیار، 5 ستمبر تک بارشوں کے نئے سپیل کا الرٹ جاری

بادل پھر برسنے کو تیار، 5 ستمبر تک بارشوں کے نئے سپیل کا الرٹ جاری

لاہور: ملک میں بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات نے آج سے 5 ستمبر تک بارشوں کے آٹھویں سپیل کا الرٹ جاری کردیا۔

گوجرانوالہ، اسلام آباد، راولپنڈی، وزیرآباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

بارش کے بعد گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آگئی جبکہ شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ شدید گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے اور موسم کی خوشگوار تبدیلی نے شہریوں کے مزاج بھی خوشگوار کردیئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران مزید علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی متوقع ہے۔

ٹیگز: