2017 کی ایسی جھوٹی خبریں جنہوں نے دنیا بھر میں سنسنی پھیلا دی

2017 کی ایسی جھوٹی خبریں جنہوں نے دنیا بھر میں سنسنی پھیلا دی

ایسے تو ہر اہم خبر پر واویلا مچ جاتا ہے لیکن 2017 میں کئی جھوٹی خبروں نے بھی سرخیوں میں جگہ بنائی اور غیر ضروری سنسنی پھیلائی۔

تامل ناڈو کی وزیرِ اعلیٰ جے للیتا کی موت پر لکھنے کی بجائے عمران خان نہ صرف خاتون سیاستدان کا نام غلط لکھ بیٹھے بلکہ تصویر بھی غلط لگا ئی۔

ٹرمپ ویسے ہی تنازعات کی زد میں رہتے ہیں۔نومبر میں ٹرمپ نے ٹوئٹر پر مسلم مخالف ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں جو جھوٹی ثابت ہوئیں۔

64fba6692eb385fd928fc9791004ca43

بھارت کے ایک مقامی ٹی وی چینل نے تو جیتے جاگتے اداکار کو ہی مار ڈالا اور خبر چلائی کہ نجی طیارہ حادثہ میں شاہ رخ خان انتقال کر گئے۔

جولائی میں برطانیہ کے مشہور مزاحیہ اداکار 'مسٹر بین' کی کا رحادثے میں موت کی خبربھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

بھارتی سیاستدان ششی تھرور کو بھی رواں برس اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔اداکار ششی کپور کی وفات کی خبر دیتے ہوئے ایک بھارتی چینل نے اپنی ٹوئیٹ میں غلطی سے کانگریس رہنما ششی تھرور کا نام لکھ دیا