جرمن چانسلر مسلسل 8 ویں سال دنیا کی بااثر خاتون قرار

جرمن چانسلر مسلسل 8 ویں سال دنیا کی بااثر خاتون قرار
کیپشن: جرمن چانسلر انجیلا میرکل انہوں نے مسلسل 8 سال سے بااثر خاتون ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر

نیو یارک: جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے مسلسل 8 سال سے دنیا کی طاقت بااثر خاتون کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ امریکی بزنس جریدے'فوربز' نے سال 2018ء کی 100 بااثر خواتین کی ایک فہرست شائع کی ہے۔ اس فہرست میں ان خواتین کو شامل کیا گیا ہے جنہوں ‌نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

جرمن چانسلر انجیلا میرکل اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں اور انہوں نے مسلسل 8 سال سے بااثر خاتون ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

دوسرے نمبر پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے ہیں جو دو سال سے برطانیہ کی وزیراعظم ہیں۔ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے مشکل فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ایتھوپیا کی ساھلی زویدی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ بھی سر فہرست ہیں۔

میڈیا ٹائیکون اوپرا وینفرے، ملکہ برطانیہ الیزبیتھ دوم، سعودی عرب کی لبنیٰ العلیان، رانیا نشار، اماراتی رجاء القرق اور کئی دوسری عالمی شخصیات اس فہرست میں شامل ہیں۔