Get Alerts

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب سے بریفنگ لینے کا فیصلہ موخر کر دیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب سے بریفنگ لینے کا فیصلہ موخر کر دیا
کیپشن: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف نے گزشتہ اجلاس میں نیب سے 168 زیر التواء کیسز کی تفصیلات طلب کی تھیں۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب سے زیر التواء کیسز کے حوالے سے بریفنگ لینے کا فیصلہ موخر کر دیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا جو اجلاس یکم جنوری 2019 کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہا ہے۔

اس کے ایجنڈے میں سے زیر التواء کیسز پر نیب کی بریفنگ ملتوی کر دی گئی ہے کمیٹی کا باقی ایجنڈے وہی رہے گا۔

خیال رہے کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف نے گزشتہ اجلاس میں نیب سے 168 زیر التواء کیسز کی تفصیلات طلب کی تھیں جس کے لیے نیب حکام کو منگل کی دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہائوس بلایا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نیب کی جانب سے کمیٹی کو اب بریفنگ کب دی جائے گی۔