وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیب آرڈیننس کا جائزہ

وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیب آرڈیننس کا جائزہ
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیب آرڈیننس کا جائزہ لیا گیا جبکہ اے این ایف کے قانونی معاملات پر بھی غور کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق،  وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ معاشی ٹیم نے کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی۔

کابینہ اجلاس میں نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے بل کا معاملہ موخر کر دیا گیا جبکہ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی سی ای او کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سٹیٹ بینک کی مالی سٹیٹمنٹ برائے مالی سال 2018ء کے اجرا، ناروے کے شہری کی حوالگی، وزارت داخلہ کی جانب سے سہیل احمد کی برطانیہ کے حوالے کرنے کی درخواست اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر کے سی ای او کی منظوری دی گئی۔