گورنر سندھ کی فاروق ستار سے ملاقات، ایم کیو ایم دھڑوں کو یکجا کرنے کے امور پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ کی فاروق ستار سے ملاقات، ایم کیو ایم دھڑوں کو یکجا کرنے کے امور پر تبادلہ خیال

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی فاروق ستار سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور ایم کیو ایم دھڑوں کو یکجا کرنے کے امور پر تبادلہ خیال ۔

گورنر سندھ نے پی ایس پی سے ملاقات کے حوالے سے پیشرفت پر فاروق ستار اور دیگر سے تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری نے فاروق ستار کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دعوت دی اور بات کو سنا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی ، استحکام اور مسائل کے حل کے لیے فاروق ستار نے مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد صرف اور صرف جوڑنا ہے ، ہم سب کراچی کے راستوں کی طرح ٹوٹ چکے ہیں ۔ سمندر اسی شہر میں ہے اور ہم بوند بوند کے محتاج ہیں ۔ کراچی میں نہ بجلی ہے نہ گیس اور پانی تو ہے ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہر چیز مافیا کے اختیار میں ہے ۔ ہم نے اپنی غلطیوں کی وجہ سے طاقت کو کھو دیا ہے ۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ طاقت کی وجہ سے ہی حقوق مل سکتے ہیں ، طاقت نہ ہو تو حقوق نہیں ملتے صرف بخشش ملتی ہے ۔ ہمیں خود اپنے حقوق حاصل کرنے ہوں گے کوئی مسیحا نہیں آئے گا ۔ لوگوں کے حالات خراب ہوگئے ہیں ۔ بےروزگاری بہت بڑھ گئی ، 10 ہزار میں بھی ملازمت نہیں ۔ ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے ۔

مصنف کے بارے میں