انڈونیشیا میں 6.5 شدت کا زلزلہ ، لوگ خوفزدہ ہوگئے

انڈونیشیا میں 6.5 شدت کا زلزلہ ، لوگ خوفزدہ ہوگئے

پاپوا:انڈونیشیا میں 6.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند گھنٹے قبل انڈونیشیا کے دوسرے صوبے آچے میں بھی 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت جکارتہ سے 372 کلو میٹر دور جنوب مغربی شہر کالانگ اور اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔


 

مصنف کے بارے میں