کشمور: گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں آگ لگ گئی ، کروڑوں روپے کا نقصان، تمام لائنیں ٹرپ کرگئی

 کشمور: گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں آگ لگ گئی ، کروڑوں روپے کا نقصان، تمام لائنیں ٹرپ کرگئی

کشمور: گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں آگ لگ گئی ، کروڑوں روپے کا نقصان، تمام لائنیں ٹرپ کرگئیں۔متبادل لائنوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کی جا رہی ہے۔

 این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ گڈو پاور پلانٹ کے 500 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے سوئچ یارڈ میں رات گئے فنی خرابی کے باعث دھماکا ہوا تھا۔


دھماکے کے بعد آگ لگنے سے تمام لائنیں ٹرپ کرگئیں، لائنیں ٹرپ ہو نے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔


این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق متبادل لائنوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کی جا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں