Get Alerts

انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار قائداعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار قائداعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

لاہور: پنجاب حکومت نے ڈاکٹر رانا عبدالجبار کو قائداعظم تھرمل پاور لمیٹڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ڈاکٹر رانا عبدالجبار پاور سیکٹر میں 33 سال سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں اور مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے بطور ایم ڈی این ٹی ڈی سی، سی ای او فیسکو اور آئیسکو کام کیا اور نیشنل گرڈ کمپنی سے بطور جنرل مینجر ایچ وی ڈی سی این جی سی ریٹائرمنٹ حاصل کی۔

پنجاب حکومت نے قائداعظم تھرمل پاور لمیٹڈ میں چیف ایگزیکٹو کی تقرری کے لیے ماہرین سے درخواستیں وصول کیں، اور سخت سلیکشن پراسیس کے بعد ڈاکٹر رانا عبدالجبار کو موزوں ترین امیدوار قرار دیا گیا۔

ڈاکٹر رانا عبدالجبار کو پاکستان کے بہترین پاور سیکٹر ماہرین میں شمار کیا جاتا ہے۔ نئی تقرری پر ایم ڈی این جی سی انجینئر شاہد نذیر اور ڈی ایم ڈی رشید اے بھٹو سمیت دیگر افسران نے انہیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگز: