سردی سے گیس پریشر کم، چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے

  سردی سے گیس پریشر کم، چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے

لاہور:لاہور سمیت پنجاب بھر میں گذشتہ روز بجلی اور گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں کے بیشتر علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم یا صفر رہا جس کے باعث ان علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث گیس کی طلب میں بھی اضافہ دیکھا گیا، بیشتر علاقوں میں گیس پریشر کم، چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے۔


ذارئع کے مطابق شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 اور دیہات میں 6 گھنٹے ہوگیا، بندپاور پلانٹس نہ چلا ئے جا سکے۔

لیسکو میں بار بار بندش  سے صارفین پریشان ہیں۔ شدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر پر شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا۔ 

مصنف کے بارے میں