امیتابھ نے نم ناک آنکھوں کےساتھ  "کون بنے گا کروڑپتی" کو الوداع کہہ دیا

امیتابھ نے نم ناک آنکھوں کےساتھ  

ممبئی :امیتابھ نے نم ناک آنکھوں کےساتھ  "کون بنے گا کروڑپتی" کو الوداع کہہ دیا۔ بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن نے  نم ناک آنکھوں کے ساتھ  "کون بنے گا کروڑپتی" کو الوداع کہہ دیا ہے۔

امیتابھ بچن کے مقبول ترین گیم شو “کون بنے گا کروڑ پتی” کے 15ویں سیزن کی آخری قسط کا پرومو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں امیتابھ بچن اپنے شو کے سامعین اور چاہنے والوں کو  نم ناک آنکھوں کے ساتھ الوداع کہہ رہے ہیں۔


لیجنڈری اداکار اور شو کے میزبان نے کہا کہ “اب ہم جارہے ہیں اور کل سے یہ سٹیج نہیں سجے گا، اپنوں سے یہ کہہ پانا کہ اب کل سے ہم یہاں نہیں آئیں گے نہ ہی کہنے کی ہمت ہوپاتی ہے اور نہ ہی من ہوتا ہے۔شو کے پرومو کے آخر میں امیتابھ بچن ہاتھ جوڑتے ہوئے آبدیدہ نظر آئے جبکہ شو کے سامعین بھی اداکار کے الوداعی پیغام پر اداس تھے۔


بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ “کون بنے گا کروڑ پتی” کے اگلے سال آنے والے 16ویں سیزن کی میزبانی امیتابھ بچن ہی کریں گے یا پھر کوئی اور سیلیبریٹی۔

مصنف کے بارے میں