لاہور:دنیا بھر میں نئے سال 2026 کے جشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگا، جہاں آکلینڈ کے آسمان پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
پاکستان میں بھی شہری نئے سال کے استقبال کے لیے بےقرار ہیں۔ کراچی کے گورنر ہاؤس میں خصوصی آتش بازی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جس سے شہر کے آسمان کو روشن اور لوگوں کے جشن میں چار چاند لگیں گے۔
دنیا کے دیگر بڑے شہروں میں بھی نئے سال کی تقریبات رنگا رنگ پروگراموں اور آتش بازی کے مظاہروں کے ساتھ منعقد ہوں گی۔