Get Alerts

سونے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، 2025 کے اختتام پر فی تولہ قیمت 4 لاکھ 56 ہزار روپے

سونے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، 2025 کے اختتام پر فی تولہ قیمت 4 لاکھ 56 ہزار روپے

کراچیؒ: 2025 کے دوران سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 84 ہزار 362 روپے مہنگا ہو گیا۔ 2025 کے آخر میں مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے ریکارڈ کی گئی، جب کہ 2024 کے اختتام پر یہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 2024 کے آخر میں سونے کی فی اونس قیمت 2614 ڈالر تھی، جو کہ 2025 کے اختتام پر بڑھ کر 4346 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں عالمی سطح پر جغرافیائی اور سیاسی تنازعات، ساتھ ہی عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال شامل ہیں۔ ان حالات نے سونے کو سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتیں بلند ہو گئی ہیں۔

ٹیگز: