آزاد فلسطین کی مکمل حمایت کرتے ہیں،اسرائیلیوں کو فلسطین سے نکل جانا چاہئے،نواز شریف

آزاد فلسطین کی مکمل حمایت کرتے ہیں،اسرائیلیوں کو فلسطین سے نکل جانا چاہئے،نواز شریف

اسلام آباد: پاکستان آزاد فلسطین ریاست کی حمایت کرتا اور فلسطین سے اسرائیلی آبادی کا انخلا ہونا چاہئے یہ بات وزیر اعظم پاکستان میا ں محمد نواز شریف نے فلسطینی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرق وسطی میں قیام امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ نواز شریف نے کہاہے کہ فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلا کی حمایت کرتے ہیں ، مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، فلسطینی صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان بھارت مذاکرات کے حامی ہیں۔
مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطین کے لیے امداد اور حمایت پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے ، فلسطینی صدر کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاوس میں استقبالیہ تقریب ہوئی۔ انہیں پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کر دی

مصنف کے بارے میں