لاہور: وہاب ریاض کے والد انتقال کرگئے

لاہور: وہاب ریاض کے والد انتقال کرگئے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے والد انتقال کر گئے وہاب ریاض کے والد سکندر ریاض کسانہ کئی روز قبل بلڈ پریشر مسائل کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ پیسر بھی کچھ دنوں سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر مداحوں سے والد کی علالت کی اطلاع کے ساتھ ان کی صحت یابی کیلئے اپیل کر رہے تھے لیکن منگل کے روز وہ انتقال کر گئے۔

اپنے ٹویٹ میں وہاب ریاض نے اپنے والد کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل تھی اور کہا تھا کہ وہ ٹھیک نہیں ہیں اور ان کا بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہو پا رہا۔ فاسٹ بالر نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ ان کی اچھی صحت اور زندگی کیلئے دعا کریں۔وہاب ریاض کے والد کے انتقال کی خبر ملتے ہی عزیرواقارب اور مداحوں کی بڑی تعداد ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔وقار یونس، اسد شفیق، اظہر محمود، سہیل تنویر، کامران اکمل، عمر گل، اظہر علی اور دیگر نے وہاب ریاض اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں