Get Alerts

شیعب اختر نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی صدا بلند کر دی

شیعب اختر نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی صدا بلند کر دی

مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر نےپاکستانی کڑکٹ بورڈ کو  ابھرتے ہوئے بلے باز بابر اعظم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا مشورہ دیدیا.سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ یہ آگے بڑھنے کا وقت ہے اس لیے ہمیں مستقبل پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانا چاہیے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم جو کہ ابھی صرف 22 سال کے ہیں نے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں آتے ہی جھنڈے گاڑ دیے ہیں اوربہت تھوڑے میچز کھیل کر ہی آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔بابر اعظم نے اب تک 23 ون ڈے میچز کھیل کر 4 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں بنائی ہیں جبکہ 6 ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 300 رنز سکور کیے ہیں۔ دورہ آسٹریلیا کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے تاکہ انہیں مستقبل میں آل راﺅنڈر کے طور پر استعمال کیا جاسکے ۔