ایئربس سمیت ایک درجن کمپنیاں ایسی کار بنانے لگی ہیں جس کا تصور بھی نہیں کیا ہو گا

ایئربس سمیت ایک درجن کمپنیاں ایسی کار بنانے لگی ہیں جس کا تصور بھی نہیں کیا ہو گا

واشنگٹن: یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس سمیت ایک درجن کمپنیاں فلائنگ کار اور فلائنگ ٹیکسی بنانے کی دوڑ میں شامل ہو چکی ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے کچھ کاروں کے پر ہوں گے جن کو پرواز کی غرض سے کھولا جا سکے گا جبکہ کچھ کے پر نہیں ہوں گے۔ زیادہ تر کاریں ہیلی کاپٹر کے انداز میں ٹیک آف اور لینڈ کر سکیں گی اور ان کو الیکٹرک موٹرز کی مدد سے چلایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک ان کاروں سے متعلق ٹریفک قوانین بنانے سمیت کئی مراحل پر کام باقی ہے۔ زیادہ امکان یہ ہے کہ فلائنگ ٹیکسیز اپنے مسافر کو اس کی منزل مقصود پر پہنچانے پر گیٹ کی بجائے چھت پر اتاریں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اڑنے والی کاریں 10 سال تک مارکیٹ میں آ سکتی ہیں جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد کے ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر میں انقلاب آئے گا۔

مصنف کے بارے میں