انکم ٹیکس عدم ادائیکی پر شاہ رخ خان کا فارم ہاؤس سربمہر کر دیا گیا

انکم ٹیکس عدم ادائیکی پر شاہ رخ خان کا فارم ہاؤس سربمہر کر دیا گیا

ممبئی : بھارتی اداکارہ شاہ رخ خان کی پچھلے سال تو زیادہ فلمیں ہٹ نہیں ہوئیں مگر رواں سال کا آغاز بھی کچھ اچھا نہ ہو سکا ۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بالی وڈ کنگ خان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کا ایک فارم ہاﺅس سربمہر کردیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  اداکار شاہ رخ خان کا علی باغ فارم ہاﺅس بے نامی پراپرٹی ایکٹ کے تحت سیل کیاگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فارم ہاﺅس کی زمین کاشکاری و کھیتی باڑی کیلئے مختص تھی اس زمین پر شاہ رخ نے فارم ہاﺅس بنالیا۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے پریہ کارروائی کی گئی۔حکام کے مطابق شاہ رخ خان سے 90 روز میں جواب طلب کرلیاگیاہے۔شاہ رخ کا علی باغ فارم ہاﺅس 19ہزار 960 میٹر رقبے پر قائم ہے جس کی کل مالیت لگ بھگ 147 کروڑ بتائی جارہی ہے۔

خبر کے میڈیا پر آنے کے بعد سینکڑوں سوشل میڈیا صارفین کا کہناہے ہمارے ہیروز کو ایسی حرکات نہیں کرنی چاہیئے ۔ یہ ہمارے ہیرو ہوتے ہیں اورانہیں قوانین کا احترام کرنا چاہیئے تا کہ وہ سب کے لیے ایک رول ماڈل بن سکیں ، کئی شائقین نے ٹیکس چوری پر شاہ رخ خان کو کھری کھری سنادی ۔