زخمی چہرے کیساتھ سجل علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

زخمی چہرے کیساتھ سجل علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: مایہ ناز پاکستانی اداکارہ سجل علی کی زخمی چہرے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سجل علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں ان کا چہرہ مکمل طور پر زخموں سے بھرپور ہے یہاں تک کہ ان کا چہرہ پہچانا بھی نہیں جارہا۔ سجل کے مداح ان کی یہ حالت دیکھ کرپریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ مگر گھبرانے کی بات نہیں سجل کے چہرے پر زخموں کے نشانات حقیقی نہیں بلکہ یہ فلم کے لیے کیا گیا میک اپ ہے۔


اداکارہ سجل علی نے گزشتہ برس فلم”موم“کے ذریعے بالی ووڈ ڈیبیو کیاتھا،اس فلم میں انہوں نے ایک ایسی کم عمر لڑکی کا کردار نبھایا تھا جس کے ساتھ زیادتی کے بعد اس پر بدترین تشدد کیا جاتا ہے اسی کردار کو کرنے کے لیے سجل علی کے چہرے پر یہ میک اپ کیا گیا تھا، جسے دیکھ کر میک اپ آرٹسٹ کی مہارت صاف ظاہر ہوتی ہے۔